سیاسی بحران کا افہام و تفہیم سے ہی قابل قبول حل نکالا جائے الطاف حسین

حکومت نے اب تک نہایت صبرو تحمل سے معاملات چلائے، قائد ایم کیو ایم

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے بے گناہ کارکنان کو بھی فوری طور پر رہا کردیا جائے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا افہام و تفہیم سے ہی قابل قبول حل نکالاجائے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران میں حکومت نے اب تک نہایت صبرو تحمل سے معاملات چلائے جس پر ان کے صبر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہلکا ہاتھ رکھے اور سیاسی بحران کا افہام و تفہیم سے ہی قابل قبول حل نکا لاجائے جبکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے بے گناہ کارکنان کو بھی فوری طور پر رہا کردیا جائے۔
Load Next Story