دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑگئی

اڈیالہ جیل میں 2ہزار 200 افراد کی گنجائش ہے تاہم اس وقت جیل میں 6 ہزار قیدی اور حوالاتی بند ہیں۔

جیل حکام نے آئی جی جیل خانہ جات کو مزید فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے پیش نظر سیکریٹری داخلہ پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکم پراڈیالہ جیل میں خصوصی بیرک خالی کرا لی گئی ہے۔


راولپنڈی اور اسلام آباد سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے 3 ہزار 187 کارکن گرفتار کئے گئے جس کے بعد اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑگئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں 2ہزار 200 افراد کی گنجائش ہے تاہم اس وقت جیل میں 6 ہزار قیدی اور حوالاتی بند ہیں۔ اس کے علاوہ جیل حکام کو مزید 500 کارکنان کی گنجائش پیدا کرنے کا کہا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک ایک بیرک میں مزید50 سے 100حوالاتیوں کو ٹھونسا جارہا ہے۔ اس قدر زائد تعداد کے باعث تمام حوالاتی باریوں میں سونے پر مجبورہوگئے ہیں۔

جیل میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے جیل احاطے ٹینٹ لگا دیئے گئے ہیں جبکہ جیل حکام نے آئی جی جیل خانہ جات کو مزید فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔
Load Next Story