توہین عدالت بل اسلامی قوانین کے منافی ہےملی یکجہتی کونسل
یوم آزادی 27رمضان کومنائیںگے،نیٹوسپلائی بحالی کی مذمت کرتے...
ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوںنے کہاہے کہ امریکا کی سرپرستی میں پاکستان میں ہم جنسی پرستی کوفروغ دیاجارہاہے اس قسم کی کسی بھی تقریب کو منعقدنہیں ہونے دیاجائیگا۔27 رمضان المبارک کو یوم آزادی پاکستان منایاجائیگا۔
مساجدمیں پاکستان کے پرچم لہرائے جائیں گے توہین عدالت قانون میں ترمیم کو اسلامی قوانین کے منافی سمجھتے ہیں نیٹو سپلائی بحالی کی مذمت کرتے ہیں ملی یکجہتی کونسل نے فرقہ واریت سے متاثرہ اضلاع میں مصالحتی وفود بھجوانے کااعلان کیا طلبہ یکجہتی کونسل بھی قائم کر دی ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام سربراہی اجلاس میںجماعت اسلامی کے امیرمنورحسن ،جمعیت علماء اسلام کے حافظ حسین ،اسلامی تحریک کے ساجدنقوی،مجلس وحدت مسلمین کے علامہ امین شہیدی، پروفیسر ابراہیم ،ظہور علوی سمیت تمام مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعدمیڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے صدرقاضی حسین احمد اورحافظ حسین احمدنے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل انتخابی نہیںبلکہ سیاسی پلیٹ فارم ہے جس سے ملکی مسائل کی اصلاح اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پیداکی جائیگی،ہم ملی یکجہتی کونسل کوصوبائی سطح پرمنظم کرنے جارہے ہیں اس سلسلے میںانتیس اگست کو لاہور،پانچ ستمبر کو مظفرآباد،بارہ ستمبرکوگلگت،انیس ستمبرکو کراچی میں اجلاس منعقد کئے جائینگے جبکہ چھبیس سمتبرکو مشائخ کنونشن اسلام آباد کنونشن سنٹراسلام آباد میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس میں پاس کردہ قراردادکے مطابق ستائیس رمضان المبارک کوملک بھر میں یوم آزادی پاکستان منایاجائیگا۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ برمامیں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیںانہوںنے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک میں بیرونی مداخلت سے حالات کو خراب کئے جارہے ہیں ایک سوال پرقاضی حسین احمدنے کہا کہ جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مولانافضل الرحمن کاپیغام موصول ہواکہ وہ قبائلی جرگہ میں تصفیہ کے سلسلے میں پشاورمیں موجود ہوں۔آئندہ گلگت میں ہونیوالی تقریب میںوہ شرکت کرینگے۔