دھرنے والے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں اصل ایجنڈا سامنے آگیا نواز شریف
قوم ملک کوعدم استحکام کاشکار کرنے اورجمہوریت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، شہباز شریف سے گفتگو
وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ شہبازشریف اورصوبائی حکومت کے متاثرین سیلاب کی امداد کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتمادکا اظہار کیاہے جبکہ وزیراعظم نے حکومت پنجاب کو متاثرین سیلاب کوعید پیکیج کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے لاہورمیں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پنجاب میں بارشوں اورسیلاب کی صورتحال اوردیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔نواز شریف نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت کامشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے جس کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے اور متاثرین سیلاب کو کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
احتجاجی دھرنے والوں کااصل ایجنڈہ قوم کے سامنے آچکاہے،وہ ملک اور قوم کی نہیں اپنے مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔قوم دھرنے والوں کی ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنے اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی،حکومت دن رات عوام کی خدمت اورملکی ترقی کا مشن جاری رکھے گی۔