عراقی وزيراعظم نے برطانوی شہريت چھوڑ دی
بغداد ميں برطانوی سفارت خانےاورلندن ميں محكمہ داخلہ اور خارجہ نےشہریت ترک کرنے کی خبر پرتبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
عراق میں حال ہی میں بننے والی مخلوط حکومت کا وزیراعظم بننے کے بعد حیدر العابدی نے برطانوی شہریت ترک کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے نو منتخب وزیراعظم حیدر العابدی نے گزشتہ ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد برطانوی شہریت ترک کر دی ہے۔ حیدر العابدی کے قریبی ذرائع کے مطابق پارليمنٹ سے باظابطہ طور پر وزیراعظم بننے کی منظوری كے بعد انھوں نے اپنا برطانوی پاسپورٹ واپس كر ديا۔ دوسری جانب بغداد ميں موجود برطانوی سفارت خانے اور لندن ميں محكمہ داخلہ اور خارجہ نے عراقی وزیراعظم کی جانب سے شہریت ترک کرنے کی خبر پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کا آئين اپنے شہريوں كو دوہری شہريت ركھنے كی اجازت ديتا ہے تاہم کسی اہم سرکاری عہدے پر موجود شخص کے لئے دوسری شہريت ترک کرنا لازم ہوتا ہے۔