شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 30 دہشت گرد ہلاک 5 ٹھکانے تباہ
کارروائی کے دوران بارود سے بھری 10 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں، آئی ایس پی آر
ISLAMABAD:
شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران مزید 30 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے تبائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 30 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ کارروائی کے دوران بارود سے بھری 10 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ 3 ماہ سے جاری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔