ایشین گیمز فٹبال می شمالی کوریا نے چین کا چین لوٹ لیا
انڈونیشیا نے ایسٹ ٹیمور کو 7-0 سے تختہ مشق بنالیا، سنیگا کے ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول ، متحدہ عرب امارات نے بھارت کو۔۔۔
ایشین گیمز فٹبال کے مینز ایونٹ میں شمالی کوریا نے چین کا چین لوٹ لیا،3-0 سے فاتح ٹیم شاندار آغاز کرنے میں کامیاب رہی۔
انڈونیشیا نے ایسٹ ٹیمور کو 7-0 سے تختہ مشق بنالیا، فرڈینینڈ سنیگا نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول کیے، متحدہ عرب امارات نے بھارت کو 5-0 سے قابو کرلیا، خلیجی ٹیم کیلیے سمیع الکھتری نے تین مرتبہ گیند کو جال کے سپرد کیا، ایران کو حیران کن طور پر ویتنام نے 1-4 سے مات دے دی، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ جمعرات کو شمالی کوریا کیخلاف کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز فٹبال کے مینز ایونٹ میں شمالی کوریا نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چین کو 3-0 سے کچل دیا، ہو جن سم ، سو کویونگ جن اور ہویوک چو رائی نے گول کیے، میچ کے موقع پر شائقین نے متحدہ کورین کے بلو اور سفید رنگ کے پرچم لہرائے، شمالی کوریا کے جھنڈے میدان میں نظر آئے، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے سیاسی تنائو کے باوجود ایشین گیمز میں شرکت کیلیے 250 سے زائد ایتھلیٹس کے دستے کو انچیون بھجوایا ہے، گیمز کی افتتاحی تقریب جمعے کو ہوگی۔ انڈونیشیا نے ایسٹ ٹیمور کو 7-0 سے تختہ مشق بنالیا۔
فرڈینینڈ سنیگا نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول کیے، ایک ایک مرتبہ الفین اسماعیل ٹوسالیمونی ، نووری سیٹاون اور فانڈی اوٹومو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔متحدہ عرب امارات نے بھارت کو 5-0 سے قابو کرلیا، خلیجی ٹیم کیلیے سمیع الکھتری نے کھیل کے 13، 15 اور64ویں منٹ میں گول اسکورکیے، ویتنام نے ایران کو 4-1 سے قابو کرلیا، فاتح ٹیم کیلیے وو ہوئے ٹوان، میک ہونگ کوان، ٹران فائی سون اور ناگو ہوانگ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، ایرانی ٹیم کا خسارہ 66 ویں منٹ میں محسن موسلیم نے کم کیا۔
دیگر میچز میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 1-0 سے قابو کرلیا، فیصلہ کن گول کھیل کے 83ویں منٹ میں مامون الاسلام نے اسکور کیا، ازبکستان اور ہانگ کانگ کا مقابلہ 1-1 سے برابر ہوگیا، تھائی لینڈ نے مالدیپ کو 2-0 سے ہرادیا، ویمنز ایونٹ میں چائنیز تائپے اور اردن کا ابتدائی مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جبکہ جاپان اور چین کا مقابلہ بھی بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوگیا۔