ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے

عمران فاروق کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوجارہے ہیں۔

عمران فاروق کو 2010 کو آج ہی کے روز لندن کے علاقے گرین لین میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔


ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز ظہر تا عصر ہو رہی ہے۔ جبکہ دیگر منعقدہ اجتماعات میں عمران فاروق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عمران فاروق کو 2010 کو آج ہی کے روز لندن کے علاقے گرین لین میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔
Load Next Story