کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا مختلف علاقوں سے 3 پرتشدد لاشیں برآمد

اورنگی میں ہوٹل پر بیٹھے رشید اور عادل کو قتل کردیا گیا جبکہ میمن گوٹھ ،کورنگی اور گلبہار سے 3 لاشین ملیں

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے 55 سالہ رشید کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلرز نے ہوٹل پر بیٹھے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی پرتشدد لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر گیارہ میں صابری چوک پر نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ہوٹل پر بیٹھے 55 سالہ رشید اور اس کے بیٹے عادل کو قتل کردیا، رشید کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے اور وہ گزشتہ شہری حکومت میں جنرل کونسلر بھی رہ چکا ہے۔

ملیر کے میمن گوٹھ سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کورنگی میں زمان ٹاون سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت 40 سالہ جاوید کے نام سے کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ گلبہار کے قبرستان سے بھی ایک شخسص کی لاش ملی ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story