سپر ہائی وے پر ہائی روف سے 12 کروڑ روپے کی حشیش برآمد 2 اسمگلر گرفتار
برآمدہ 400 کلو حشیش نواب شاہ سے کراچی لائی جا رہی تھی، اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی
سپر ہائی وے پرہائی روف سے 400 کلو حشیش برآمد کرکے منشیات کے 2 اسمگلر گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے سپر ہائی وے پر واقع انڈس آفیسر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے ہائی روف کی تلاشی لی تو ہائی روف میں چھپائی گئی 400 کو اعلیٰ معیار کی حشیش برآمد کر لی گئی، ہائی روف میں سوار 2 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات نواب شاہ سے کراچی لائی جارہی تھی کہ اے ایف ایف نے سپر ہائی پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگل کی کوشش ناکام بنادی، گرفتار اسمگلروں کے نام شاہد رضا اور محمد عمران ہیں اور ملزمان ماضی میں بھی منشیات اسمگل کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں برآمدہ منشیات کی مقامی مارکیٹ میں مالیت 12 کروڑ روپے ہے، اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔