امریکی صدر نے مسلمانوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے حافظ سعید

امریکی صدر باراک اوباما کے گستاخانہ فلم پر پابندی عائد نہ کرنے سے مذاہب کے درمیان ایک جنگ چھڑ چکی ہے

یہ مسلمانوں کے لئے انتہائی حساس مسئلہ ہے اوراس فلم سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے اسلام مخالف فلم کے اوپر کوئی ایکشن نہ لینا مسلمانوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔

حافظ سعید نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت کو گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے اور اگر نہیں لے سکتے تو اسے ہمارے حوالے کردیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لئے انتہائی حساس مسئلہ ہے اوراس فلم سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

حافظ سعید نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کے گستاخانہ فلم پر پابندی عائد نہ کرنے سے مذاہب کے درمیان ایک جنگ چھڑ چکی ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story