تنخواہیں نہ ملنے پر کے ایم ڈی سی کے اساتذہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا
عباسی شہید اسپتال اور ڈینٹل کالج میں آج اوپی ڈی بند رہے گی، 3 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، فیکلٹی ارکان
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرکے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا، کالج کے اساتذہ آج عباسی شہیداسپتال میں اوپی ڈی کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے کراچی میڈیکل ایندڈینٹل کالج کے اراکان فیکلٹی اوردیگرعملہ 3ماہ کی تنخواہ سے محروم ہے، کالج کے سینئر اراکان فیکلٹی نے بتایا کہ اساتذہ کو 3 سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ہیں جس پر انھوں نے کلاسز کا علامتی بائیکاٹ کیا جس کے بعدفیکلٹی کے اراکان کاہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں نے بلدیہ عظمیٰ کی ناقص کارکردگی اور فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بدھ (آج) سے کالج میں تدریسی عمل معطل رکھنے اورکالج کے سینئر اساتذہ نے عباسی شہید اسپتال میں اوپی ڈی کے بائیکاٹ کااعلان کیا ہے۔
اراکان فیکلٹی کے مطابق آج (بدھ) سے کالج میں ڈینٹل اوپی ڈی بھی بند رہیگی، اراکان نے بتایا کہ 3 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ہیں جس کے باعث وہ معاشی مشکلات سے دوچارہیں،عید الاضحیٰ بھی قریب ہے لیکن تنخواہوں کی ادائیگیوں کے حوالے سے بلدیہ عظمی کے افسران نے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں جس سے کالج کے عملے میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے۔
اراکان کے مطابق کراچی میں بلدیہ عظمی کے ماتحت چلنے والے تمام اسپتالوں میں دوائیوں اور مریضوں کو خوراک کی فراہمی پہلے ہی سے بندکردی گئی ہے جس پر بلدیہ عظمی کراچی کے اعلیٰ حکام نے چپ ساد رکھی ہے، دوسری جانب سے بلدیہ کے اسپتالوں میں غیر اعلانیہ فیسوں میں اضافے کے باوجود اسپتالوں میں دوائیوں کا بحران بدستور برقرار ہے،اراکان نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کالج کے اراکان فیکلٹی کو تنخواہوں کی ادائیگیوں سے متعلق کوئی بات نہیں بتارہے ہیں۔