کراچی کے علاقے گلبہار میں سی آئی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 5 کارندے گرفتار

ملزمان شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے، انچارج سی آئی ڈی

ملزمان کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس فوٹو:فائل

سی آئی ڈی نے گلبہار میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔


سی آئی ڈی سیل کے انچارج ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گل بہار میں کارروائی کرکے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات بھی درج ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد پولیس نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں جہاں آج سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
Load Next Story