عمران خان اور طاہرالقادری کی ملک کیخلاف سازش بے نقاب ہوگئی شہبازشریف

دھرنے والوں کو سیلاب زدگان کی کوئی پرواہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

چینی صدر کا دورہ ملتوی کرانے والوں سے انتقام لیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب ، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کی ملک کے خلاف لندن میں بنائی گئی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔


سیلاب سے متاثرہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصانات کے سروے کی ہدایت دے دی ہے، عید سے پہلے متاثرین کو امداد کی پہلی قسط بھی دے دی جائے گی جبکہ دھرنے والوں کو سیلاب زدگان کی کوئی پرواہ نہیں،عوام آئندہ انتخابات میں ایسے لاپرواہ لوگوں کو دریا میں پھینک دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کی ملک کےخلاف لندن میں بنائی گئی سازش بے نقاب ہوگئی ہے جبکہ دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے عوام کو دکھ ہوا ہے ہم چینی صدر کا دورہ ملتوی کرانے والوں سے انتقام لیں گے۔
Load Next Story