بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت پاکستان میں سیلابی پانی چھوڑا بھارتی ہائی کمشنر

مستقبل قریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع نہیں، ٹی اے سی راگھون

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی طے نہیں ہے، بھارتی ہائی کمشنر، فوٹو:فائل

NEW DEHLI:
پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی پر پاک بھارت معاہدہ موجود ہے جس پر بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت سیلابی پانی چھوڑا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر ٹی اے سی راگھون نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع نہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی طے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی پر پاک بھارت معاہدہ موجود ہے اور بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت سیلابی پانی چھوڑا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائیوں سے دو طرفہ تعلقات میں دوریاں رہیں لہٰذا اب اختلافات بھلا کر حقیقی مذاکرات کی طرف جانا ہوگا۔
Load Next Story