عید پر دو پاکستانی فلموں میں مقابلہ روکنے کیلیے پروڈیوسر سرگرم

فلم ’’آپریشن021 ‘‘ اور ’’نامعلوم افراد‘‘ ایکساتھ ریلیز ہونے سے بھارتی فلموں کو فائدہ ہوگا

فلم ’’آپریشن021 ‘‘ اور ’’نامعلوم افراد‘‘ ایکساتھ ریلیز ہونے سے بھارتی فلموں کو فائدہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

عیدالفطرکی طرح عیدالاضحیٰ پر بھی دو پاکستانی فلمیں آمنے سامنے آگئیں جس سے امپورٹ قوانین کے تحت پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بھارتی فنکاروں کی فلموں کے بہتر بزنس ہونے کا امکانات بڑھنے لگے ہیں۔


ایک طرف تو فلم ''آپریشن 021 '' ہے تو دوسری جانب فلم ''نامعلوم افراد'' کی نمائش کا اعلان کردیا گیا ہے اور دونوں فلموں کی بھرپور تشہیری مہم بھی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقے دونوں فلم پروڈیوسروں کو ایک دوسرے سے مقابلہ سے روکنے کے لیے سرگرم ہیں لیکن تاحال دونوں میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فلم ''آپریشن 021 '' کی نمائش کا اعلان چند ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اوراس کی بھرپور تشہیری مہم جاری ہے۔ اس کے لیے فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ورسٹائل اداکار شان بھی بھرپور انداز سے سرگرم ہیں۔ لیکن دوسری جانب اچانک سے فلم '' نامعلوم افراد '' کو بھی عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
Load Next Story