پھٹی جرابوں کی وجہ سے سعودی نوجوان کی منگنی ٹوٹ گئی

سعودی لڑکی نے اسلئے منگنی توڑ لی کیونکہ گھر آنے والے اسکے منگیتر نے پھٹی ہوئی جرابیں پہنی ہوئی تھیں

سعودی لڑکی نے اسلئے منگنی توڑ لی کیونکہ گھر آنے والے اسکے منگیتر نے پھٹی ہوئی جرابیں پہنی ہوئی تھیں۔ فوٹو: فائل

اگر آپ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ گزارا کرنے کے لیے پرانی جرابیں پہنی جاسکتی ہیں تو احتیاط کیجیے اور خصوصاً یہ غلطی منگیتر یا محبوبہ کے سامنے ہرگز نہ کیجیے، سعودی عرب میں پھٹی جرابوں نے ایک نوجوان کی منگنی تڑوادی۔


اخبار ''الریاض'' کے مطابق صوبہ احسا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے منگیتر کو گھر پر بلوایا تھا تاکہ والدین کی موجودگی میں اْس سے ملاقات کی جاسکے۔ دوران ملاقات لڑکی اچانک اٹھ کر کمرے سے باہر چلی گئی اور اپنے والد کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں لکھا تھا، ''ابا حضور! میں چھت سے گرنے کے بجائے سیڑھیوں سے گرنا پسند کروں گی، یہ شخص میرے قابل نہیں، ذرا اس کی پھٹی جرابوں کو دیکھیے'۔ لڑکی کا مطلب یہ تھا کہ وہ شادی کرکے علیحدہ ہونے کے بجائے منگنی توڑنا بہتر سمجھتی ہے کیونکہ منگیتر کی مفلوک الحالی کا اظہار اس کی جرابوں سے ہورہا ہے۔ والد نے اس کی دلیل سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا۔
Load Next Story