ایشین گیمز فٹبال میں پاکستانی قدم ابتدا میں ہی ڈگمگا گئے
شمالی کوریا نے 2 گول سے ہرادیا، منصور کی غلطی کا دگنا کفارا ادا کرنا پڑا، پنالٹی پر گول کے بعد ایک ہاف 10 پلیئرز سے۔۔۔
ایشین گیمز فٹبال ایونٹ میں پاکستانی قدم ابتدا میں ہی ڈگمگا گئے، شمالی کوریا نے پہلے ہاف کے بعد 10 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کوباآسانی2 گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
فاتح ٹیم نے ابتدائی گروپ ایچ میچ میں چین کو 3-0 سے آؤٹ کلاس کیا تھا، گرین شرٹس کا اب 22 ستمبر کو چین سے میچ ہوگا، حالیہ ورلڈکپ کھیلنے والی ایرانی ٹیم کمزور حریف کرغزستان کو بھی زیر نہ کرسکی مقابلہ ایک ، ایک سے برابری پر اختتام پذیر ہوا۔ گروپ ای سے انڈونیشیا نے مالدیپ کو 4 اور تھائی لینڈ نے ایسٹ تیمور کو 3 گول سے زیر کرتے ہوئے اگلے مرحلے کیلیے ٹکٹ بک کرالی، ہانگ کانگ نے افغانستان کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے مات دی، ازبکستان کیخلاف بنگلہ دیشی ٹیم 0-3 سے ناکام رہی۔ اردن نے یواے ای کو اپ سیٹ شکست دی۔
ویمنز مقابلوں میں جاپان نے اردن کو درجن بھر گول کا تحفہ دے دیا، چین نے چائنیز تائپے پر 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں ایشین گیمز فٹبال ایونٹ کے مقابلے جاری ہیں، گروپ ایف میں شامل پاکستانی ٹیم نے اپنا ابتدائی میچ شمالی کوریا کیخلاف کھیلا، جس میں اسے 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح ٹیم ابتدائی میچ میں چین کو 3-0 سے ہرا چکی لہذا اس نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، پاکستان اور شمالی کوریا کے میچ کا آغاز انتہائی سست روی سے ہوا۔
ابتدائی 20 منٹ میں کوئی بھی ٹیم خطرناک موو نہ بناسکی، 28 ویں منٹ میں شمالی کوریا کے جونگ ایلگوان نے لیفٹ سائیڈ سے حریف گول پوسٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی لیکن محمد مزمل نے پھرتی سے گیند کو قابو کرلیا، اگلے منٹ میں مزمل نے حریف فارورڈز کی ایک اور کوشش کو ناکام بنایا،38 ویں منٹ میں شمالی کوریا نے فری کک حاصل کی، سو کیونگ جن کی جانب سے لگائی گئی تیز کک پاکستانی فارورڈ منصور خان کی کہنی پر جالگی جس پر انھیں میچ میں دوسری بار یلو کارڈ دکھایا گیا، اس طرح وہ باقی میچ سے باہر ہوگئے اور ساتھ ہی حریف سائیڈ کو پنالٹی کک بھی مل گئی جس پر کیونگ جن نے گول کردیا، پہلے ہاف کا اسی اسکور پر اختتام ہوا۔
وقفے کے بعد شمالی کوریا کے کھلاڑیوں نے پہلے سے بھی زیادہ خطرناک روپ دھار لیا اور مسلسل پاکستانی گول پوسٹ پر حملے کرتے رہے، 67 ویں منٹ میں جونگ اینگوان نے کراس پر ہیڈر سے گیند کو جال میں پھینک دیا،اس کے بعد مزید کوئی گول نہ بنا۔ گروپ ایچ میں شامل حالیہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ایرانی ٹیم کی ایشین گیمز میں ناقص کارکردگی کاسلسلہ جاری ہے، اپنے ابتدائی میچ میں ویتنام کے ہاتھوں 1-4 کی خفت سے دوچار ہونے والی سائیڈ دوسرے میچ میں بھی کمزور کرغزستان پر قابو نہ پاسکی، مقابلہ ایک،ایک سے برابر رہنے پرایران کی اگلے مرحلے میں رسائی مشکل ہوگئی۔
پیر کو کرغزستان کی ویتنام کے ہاتھوں 4 گول سے زائد کی شکست ہی اسے رسوائی سے بچاسکتی ہے۔ گروپ اے میں جمعرات کو 2 میچز کھیلے گئے، ان میں انڈونیشیا اور تھائی لینڈ نے فتوحات کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی، انڈونیشیا نے مالدیپ کو 4 گول سے آؤٹ کلاس کیا، تھائی لینڈ نے ایسٹ تیمور کو 3-0 سے مات دی،ابتدائی میچزمیں انڈونیشیا نے تیمور کو 7-0 اور تھائی لینڈ نے مالدیپ کو 2-0 سے ہرایا تھا۔ گروپ بی میں ہانگ کانگ نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان کو 2-1 سے شکست دی۔
37 ویں منٹ میں چن سوئی کوان نے فاتح ٹیم کو برتری دلائی، لم ہوک ہی نے 56 ویں منٹ میں مقابلہ 2-0 کردیا، افغانستان کی جانب سے فخرالدین 67 ویں منٹ میں خسارا کم کرنے میں کامیاب ہوئے، اسی گروپ میں شریک ایک اور جنوبی ایشیائی ٹیم بنگلہ دیش کو ازبکستان نے 3-0 سے آؤٹ کلاس کیا، شوڈیو وکھڈ نے 2 اور رشیڈیو سردور نے ایک گول کیا۔
گروپ جی میں اردن نے مضبوط یو اے ای ٹیم کو 1 گول سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، واحد گول السوائی احمد موسیٰ نے کھیل کے ساتویں منٹ میں کیا۔ ابتدائی میچ میں بھارت کیخلاف 5-0 سے کامیابی حاصل کرنے والی متحدہ عرب امارات کی ٹیم دوسرے میچ میں مکمل طور پر آف کلر نظر آئی، اردن اور بھارت کا مقابلہ پیر کو ہوگا۔ ویمنز ایونٹ میں جمعرات کو جاپان نے اردن کو 12-0 سے ٹھکانے لگاد یا، سوگاواسا اور میزو سکاکوچی نے ہیٹ ٹرکس کیں۔ چین نے چائنیئز تائپے کو 4-0 سے زیر کیا۔