ایم کیوایم کا تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف آج احتجاج کا اعلان

جب دیگر صوبوں کی تقسیم کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں ، رہنما ایم کیوایم خوش بخت شجاعت

نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خوش بخت شجاعت، فوٹو:فائل

ایم کیوایم کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بیانات پر آج شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے سندھ سمیت ملک میں مزید انتظامی یونٹ بنانے سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف آج کراچی میں احتجاج اوردھرنا دے گی۔ ایم کیوایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ جب دیگر صوبوں کی تقسیم کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں جبکہ نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کھلی دشمنی کا اعلان ہے جس کے خلاف آج ایم کیوایم کے رہنما کلفٹن میں تین تلوار پر دھرنا دیا جائے گا۔
Load Next Story