پاکستان کو سرن کا ایسوسی ایٹ ممبر منتخب کرلیا گیا

سائنسدانوں، انجینئرز اور تعلیماتی پروگرامز پاکستانی انڈسٹری کیلیے معاون ثابت ہونگے

ممبرشپ کے بعدپاکستانی سائنسدانوں کو بڑے سائنسی مشاہدات میں شرکت کرنے کے باقاعدگی کے ساتھ مواقع میسر آئیں گے۔ فوٹو: فائل

یورپین آرگنائزیشن برائے نیوکلیئرریسرچ کونسل(سرن) نے اپنے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان کو اسکا ایسوسی ایٹ ممبرمنتخب کرلیا ہے۔


پاکستان کو باقاعدہ طور پر اس تنظیم کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کے سرٹیفکیٹ پر رسمی دستخط کرنے کی تقریب پاکستان میں ہوگی جب سرن کے ڈی جی پاکستان کا دورہ کرینگے،اس حوالے امیدظاہرکی جارہی ہے کہ وہ نومبر سے دسمبر کے دوران اپنا دورہ شیڈول کرینگے، سرن کے رکن ممالک کی تعداد21ہے جنکی اکثریت یورپ میں سے ہے،اس کے 3 ایسوسی ایٹ اور5آبزرور ریاستیں ہیں،سرن کی اعلیٰ سطح کی تکنیکی کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ممبرکی رکنیت دینے سے قبل پاکستان کا دورہ کیا جس میں ان پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے جنکی رکنیت سازی کیلیے ضرورت ہوتی ہے،ممبرشپ کے بعدپاکستانی سائنسدانوں کو بڑے سائنسی مشاہدات میں شرکت کرنے کے باقاعدگی کے ساتھ مواقع میسر آئیں گے ۔
Load Next Story