امریکا نے گوانتاناموبے سے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا
قیدیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان کے بگرام ایئربیس سے نورخان ایئربیس منتقل کیا گیا،ذرائع
امریکا نے نائن الیون حملوں کے بعد گرفتار کیے جانےوالے 14 پاکستانیوں کو رہا کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق امریکا نے نائن الیون حملوں کے بعد گرفتار کیے گئے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے، ذرائع کے مطابق قیدیوں کو گوانتاناموبے کی جیل سے رہا کیا گیا ہے جنہیں خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان کے بگرام ایئربیس سے نورخان ایئربیس منتقل کیا گیا جبکہ رہائی پانے والے قیدیوں میں احمد دلشاد، احمد خان، افضل، عبدالعلیم، مصطفیٰ المداندی، سیف الرحمان، سید محمد، فتح اللہ، حافظ اللہ، عبداللہ، محمد اکرم، محمد امین، نورالسلام اور سیف اللہ شامل ہیں، جیل سے رہائی کے بعد منتقلی کے عمل میں 23 امریکی فوجیوں نے قیدیوں کو سکیورٹی فراہم کی۔