واسا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا ناریجو

نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کیلیے گاڑیاں دینے کی تقریب ، ڈویژنل کمشنر کا خطاب

نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کیلیے گاڑیاں دینے کی تقریب ، ڈویژنل کمشنر کا خطاب

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے کہا ہے کہ نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کے لیے واسا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔


اس سلسلے میں ادارے کو جدید مشینیں اور دیگر سامان فراہم کیا جا رہا ہے ۔ واسا کو 4 گاڑیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ مشینیں آٹو میٹک اور ہائیڈرولک طاقت سے لیس ہیںجب کہ ڈرائیوروں کو بھی ان مشینوں کو چلانے کے لیے مناسب تربیت دی گئی ہے۔

ڈویژنل کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان مشینوںکو فیلڈ میں بھیجیں تاکہ نکاسی آب کے مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں۔ بعد ازاں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے قاسم آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔ قبل ازیں پونم چوک قاسم آباد پر ٹریفک کے رش اور سڑک بلاک ہونے کے مسائل سے متعلق بھی احمد بخش ناریجو نے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
Load Next Story