متحدہ کے ہر فیصلے کوعوامی حمایت حاصل رہی محمد شریف

ایم کیو ایم موروثی سیاست اورفرسودہ نظام حکومت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ہر فیصلے کو عوام کی ہمیشہ حمایت حاصل رہی ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ہر فیصلے کو عوام کی ہمیشہ حمایت حاصل رہی ہے۔

آئندہ بھی حق پرست عوام قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ہر اقدام کی تائید کریں گے ۔


ان خیالات کا اظہار متحدہ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام نے ماضی میں بھی ریاستی جبر و ظلم کا سامنا کیا مگر الطاف حسین کے پیغام کے پرچار سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

حق پرست عوام الطاف حسین کے ساتھ تھے اور انشاء اللہ ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سیاسی جماعت سے زیادہ ایک انقلابی تحریک ہے جو ملک سے موروثی سیاست اورفرسودہ نظام حکومت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔
Load Next Story