حیدر آباد معمولی تلخ کلامی پر دوستوں نے دوست کو قتل کر دیا
معمولی تلخ کلامی کے بعد گولیاں مار کر اپنے دوست شیراز علی عرف چھیا کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہوگئے۔
ISLAMABAD:
حیدرآباد میں حکومتی جماعت کی خاتون رکن قومی اسمبلی کے بھائیوں نے معمولی تلخ کلامی کے بعد گولیاں مار کر اپنے دوست شیراز علی عرف چھیا کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہوگئے۔
مقتول کے بھائی منظور صوبو پوٹو نے میڈیا کو بتایا کہ سخی پیر تھانے کی حدود ٹنڈو ولی محمد میں مقتول شیراز علی اپنے دوستوں مظہر جمانی، اس کے بھائی و ایکسائز انسپکٹر سجاد علی جمانی جو کہ رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کے بھائی ہیں اور ضمیل جمالی کے ساتھ بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ معمولی تلخ کلامی پر تینوں نے گولیاں مار کر34 سالہ شیراز علی کو شدید زخمی کر دیا۔
جسے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مقتول 7 ماہ کی بچی کا باپ تھا، رات گئے تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔