دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے فراہمی آب معطل شہر میں پانی کا بحران
9 گھنٹے تک بجلی بند رہنے سے لانڈھی، کورنگی، کارساز، ڈیفنس، ڈرگ روڈ، کلفٹن اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہوگئی
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہم نہ ہوسکا جس کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ کے باعث جمعہ کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو 256 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا، جس کے باعث ہفتہ کوبھی پورے شہر میں پانی کا بحران رہا،ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی 9 گھنٹے تک بند رہی، لوڈشیڈنگ کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 256 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا، جمعہ کی شام 7 بج کر 25 منٹ پر بجلی کی فراہمی بحال ہوئی جس کے بعد پانی کی فراہمی شروع کی گئی۔
واضح رہے کہ دھابیجی سے کراچی پانی پہنچنے میں 17 سے زائد گھنٹے لگتے ہیں جبکہ معمول کے مطابق فراہمی آب میں کم از کم 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں ،دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث پیپری پمپنگ اسٹیشن K-3 اور K-4 کے فیز 4 کے پمپس جمعہ کی رات 11:30 سے ہفتہ کی صبح 8:30 تک بند رہے جس کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، کارساز ،ڈرگ روڈ، ڈیفنس، کلفٹن اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہی۔
واٹر بورڈ اپنے صارفین کو پانی کی معمول کے مطابق فراہمی یقینی بنانے کی بھر پورکوشش کررہاہے تاہم اس میں مزید وقت درکار ہوگا،ایم ڈی واٹربورڈ قطب الدین شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے اس بحران کے سبب پانی احتیاط اور کفایت شعاری سے استعمال کریں تاکہ کراچی کے آخری حصہ میں رہنے والے شہریوں کو بھی پانی میسر آسکے۔