الطاف حسین نے سندھ کو مشرقی مغربی اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیدی

عمران خان جب سیاسیت میں آئے تھے تب بھی انہیں خوش آمدید کہا تھا اورآج بھی انہیں کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں،الطاف حسین

تحریک انصاف کے قائدین نے مجھ پر قتل کے الزامات لگائے لیکن میں نے کبھی تحریک انصاف کے قائدین پر کوئی الزام نہیں لگایا، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین فوٹو: فائل

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے مشرقی سندھ، مغربی سندھ اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صوبے بھی بن جائیں گے اور سندھ بھی نہیں ٹوٹے گا۔

لندن میں اپنی 61ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کراچی میں جلسہ کرنے پر پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جب سیاسیت میں آئے تھے تب بھی انہیں خوش آمدید کہا تھا اور آج بھی انہیں کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائدین نے ان پر قتل کے الزامات لگائے لیکن انہوں نے کبھی تحریک انصاف کے قائدین پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی کو مبارک باد دی تھی۔


الطاف حسین نے صوبہ سندھ کو مشرقی سندھ، مغربی سندھ اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صوبے بھی بن جائیں گے اور سندھ بھی نہیں ٹوٹے گا۔


 
Load Next Story