کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک

حسین آباد میں ہوٹل پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لیاری میں مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور خون کے نمونوں سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرکے ہوٹل مالک اور وہاں موجود دیگر افراد کے بیان لے لئے ہیں، فوٹو: فائل

حسین آباد میں واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ لیار میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں میمن میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ایک ہوٹل کے باہر 4 افراد ناشتے میں مصروف تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ناشتے میں مشغول چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہئد اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ چوتھے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔


دوسری جانب لیاری کے علاقے چاجکیواڑہ میں پولیس نے گینگ وار ملزمان کے خلاف کارروائی تو ملزمان نے پولیس پر فائرگ کردی جوابی کارروائی میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کا تعلق باب لاڈلہ گروپ سے ہے۔


 
Load Next Story