ڈالمیا میں پولیس آپریشن2 ملزمان گرفتارسپاہی زخمی
پولیس کا مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ، دستی بم ، اسلحہ ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد.
ڈالمیا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
فائرنگ سے پولیس کا سپاہی جبکہ ایک ملزم بھی زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بدھ کو بھی کارروائی کی۔
اس دوران پولیس نے شانتی نگر ، مجاہد کالونی کے داخلی و خارجی راستے بند کردیے،پولیس نے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، عزیز بھٹی پولیس کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل خان محمد زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے دو ملزمان انیس احمد اور امیر شاہ زخمی ہوگئے۔
جنھیں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے ٹھکانوں سے 3 دستی بم ، متعدد پستولیں ، ایک کلو چرس اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران ایک گھر سے نوجوان لڑکی بھی بازیاب کرائی گئی ہے جس نے بتایا کہ اسے ملزمان نے اغوا کرکے یہاں رکھا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہے کہ لڑکی ملزمان کی ساتھی ہے یا واقعی اسے اغوا کیا گیا تھا۔