پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائےجماعت اسلامی

ڈاکٹر پرویز محمود تحریک کا قیمتی اثاثہ تھے، حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے،محمد حسین محنتی.

محمد حسین محنتی نے کہاکہ ڈاکٹر پرویز محمود تحریک کا قیمتی اثاثہ تھے حکومت ڈاکٹر پرویز محمود کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
جماعت اسلامی کراچی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مظفر ہاشمی، لئیق خان، نصراللہ شجیع، حمید اللہ ایڈووکیٹ اور یونس بارائی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اوگرا کو لگام دے۔


پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، اوگرا نے ہر ہفتے قیمتوں میں ہیر پھیر کے ذریعے کمائی کا ایک نیا ڈھنگ اپنالیا ہے، ہر ہفتے قیمتوں میں فی لیٹر کے حساب سے کئی کئی روپوں کا خطیر اضافہ کردیا جاتا ہے پھر عوام اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر نرخ میں برائے نام کمی کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اوگرا اور وزارت پٹرولیم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے،، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی اور دیگر رہنمائوں نے ڈاکٹر پرویز محمود کی رہائش گاہ جاکر لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہاکہ ڈاکٹر پرویز محمود تحریک کا قیمتی اثاثہ تھے حکومت ڈاکٹر پرویز محمود کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔
Load Next Story