ہری پور میں گاڑی اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں

پولیس نے واقعے کے بعد ڈمپر کو تحویل میں لے تحقیقات شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

جی ٹی روڈ پر گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ سے پشاور جانے والی گاڑی ہری پور کے علاقے سرائے گدائی کے قریب جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے 2 راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ واقعے میں بچ جانے والے واحد زخمی کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load Next Story