متحدہ کے تمام مطالبات کو فوری حل کیا جائے گا قائم علی شاہ

بلدیاتی اداروں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا، متحدہ کے وفد سے معاملات طے پا گئے

بلدیاتی اداروں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا، متحدہ کے وفد سے معاملات طے پا گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ کے درمیان تمام امور طے پاگئے ہیں۔


وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلدیاتی نظام کے نوٹیفکیشن سمیت ایم کیوایم کے تمام مطالبات حل کرنیکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ ہمارا اتحاد برقرار رہے اور تمام امور کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کوپیپلز پارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ کے رہنمائوں کے درمیان گورنرہائوس میں 3گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے، مذاکرات میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔

پی پی پی کی جانب سے صوبائی وزراء پیرمظہرالحق، آغاسراج درانی، ایاز سومرو،شرجیل میمن، اور رفیق انجینئرجبکہ ایم کیوایم کی جانب سے وفاقی وزیر وزیر بابر خان غوری،صوبائی وزراء رضاہارون، ڈاکٹر صغیر احمداور وسیم آفتاب نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے بلدیاتی آرڈیننس سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کیساتھ ساتھ مزید ترامیم کے حوالے سے آ مادگی کا عندیہ دیا ہے جب کہ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے نوٹیفیکیشن کے اجراء، بلدیاتی اداروں کو فنڈزکی فراہمی میں تاخیر، دونوں جماعتوں کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اوردیگر معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے اور اور تمام مطالبات کو فوری حل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story