کراچی آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے ملاقات کی

وزیراعلیٰ اور ڈی جی رینجرز کے درمیان ملاقات میں کراچی آپریشن اور صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا، فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے صوبے میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اور صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن وامان کے لیے رینجرز اور پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس کے اقدامات سے امن وامان میں بہتری آئی ہے تاہم شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
Load Next Story