عدالت کی ہدایت کے مطابق خط کا معاملہ حل کرلیں گے پرویزاشرف

عدلیہ پر اعتماد ہے، اداروں کوحدود میںرہنا ہوگا،گفتگو، وزیرقانون نے عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا

عدلیہ پر اعتماد ہے، اداروں کوحدود میںرہنا ہوگا،گفتگو، وزیرقانون نے عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے این آر اوعملدرآمد کیس کے حل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عدالت کی ہدایت کے مطابق اس معاملے کوحل کر لیاجائے گا۔


وہ وزیر قانون فاروق نائیک سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ثنانیوز کے مطابق وزیرقانون نے وزیر اعظم کو این آر او عملدرآمد کیس کے حوالے سے عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے،ہم عدلیہ کے احترام کرتے ہیں اورآئین و قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔ دریں اثناوزیراعظم سے وفاقی وزیر انجینئر شوکت اللہ اور رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر نے ملاقات کی ۔

Recommended Stories

Load Next Story