دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے وزیراعظم
پوری قوم دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم نواز شریف
لاہور:
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےواقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنا دے گی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ آج صبح دہشتگردوں نے پشاور میں ایف سی کے اعلیٰ اہلکار بریگیڈیئر خالد جاوید کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔