ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے چیف میٹرولوجسٹ

ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت 25 ستمبر ہوگا

25 ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چیف میٹرولوجسٹ ڈیزائن:اویس خان

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جب کہ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس دن چاند نظرآنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت 25 ستمبر ہوگا جس میں چیف میٹرولوجسٹ کے علاوہ ماہر فلکیات اور علمائے کرام بھی شرکت کریں گے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہےکہ 25 ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اس لیے یکم ذی الحج 27 ستمبر کو ہوسکتی ہے اورعید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کے تحت مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے لیے ان منڈیوں کا رخ کررہی ہے۔
Load Next Story