بانوقدسیہ کمال فن ایوارڈبرائے سال 2010کیلیے منتخب

اکادمی ادبیات نے کمال فن ایوارڈ2010،قومی ادبی ایوارڈ2009اور2010کااعلان کردیا

اکادمی ادبیات نے کمال فن ایوارڈ2010،قومی ادبی ایوارڈ2009اور2010کااعلان کردیا ، فوٹو : بی بی سی

اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ2010ء اورقومی ادبی ایوارڈبرائے سال 2009ء اور 2010ء کااعلان کردیاہے۔


ملک کی ممتازادیبہ بانو قدسیہ کوکمال فن ایوارڈ2010ء کیلیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان کے معتبر اور مستند اہل دانش پر مشتمل منصفین کے پینل نے کیا جس میںافتخارعارف، ڈاکٹر سلیم اختر، آغا خالد سلیم، سحر انصاری، سلطان سکون، ڈاکٹر ریاض مجید، حفیظ خان، پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ شاہین اور پروفیسر واحد بخش بزدار شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت افتخارعارف نے کی۔کمال فن ایوارڈہرسال کسی بھی پاکستانی اہل قلم کو انکی زندگی بھرکی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتاہے۔ کمال فن ایوارڈ ملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے، جس کا اجراء اکادمی ادبیات پاکستان نے 1997ء میں کیا تھا۔
Load Next Story