پولیس مقابلوں میں 3 جرائم پیشہ ہلاک 97 ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور شراب برآمد کرلی گئی
NEW YORK:
پولیس نے مختلف علاقوں میں 112 چھاپہ مار کارروائیوں اور 7 پولیس مقابلوں میں 3 جرائم پیشہ کو ہلاک اور مجموعی طور پر97 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، منشیات اور شراب برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 112 چھاپہ مار کارروائیوں اور 7 پولیس مقابلوں میں 3 جرائم پیشہ عناصر کو ہلاک اور 97 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے مختلف اقسام کے 35 ہتھیار، 2 ہینڈ گرنیڈ، 3 ہزار 800 گرام چرس، 5 گرام ہیروئن اور5 بوتلیں شراب کی برآمد کر لیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم ، دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک ملزم، ڈکیتی و چوری کے الزام میں 9 ملزمان، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 26 ملزمان، انسداد نارکوٹکس ایکٹ کے تحت16 ملزمان ، مختلف مقدمات میں میں مفرور 8 جبکہ دیگر مقدمات میں ملوث 38 ملزمان شامل ہیں۔