آئندہ موسم سرما میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی وزیر پٹرولیم

قطرسے ایل این جی کی درآمد پر بات چیت جاری ہے، مارچ 2015 میں درآمد شروع ہوجائیگی

سالانہ 4 فیصد گیس چوری میں صارفین اور محکمے شامل ہیں، شاہد خاقان کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آنے والے موسم سرما میں بھی عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔


قطر کی حکومت سے ایل این جی کی درآمد پر بات چیت جاری ہے۔ فی الحال قیمت کے تعین پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ امید ہے کہ 31 مارچ 2015 تک ایل این جی کی درآمد شروع ہوجائے گی۔ سالانہ 4 فیصد گیس چوری ہوتی ہے۔ ایف آئی اے گیس چوری کی روک تھام میں ناکام ہے۔ حکومت گیس انفرااسٹرکچر کے سیس معاملے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل کرنے جارہی ہے۔

2011 سے اب تک سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے گیس انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں 84 ارب روپے وصول ہوئے۔ پاک ایران گیس منصوبے کے حوالے سے ایرانی حکومت کو متبادل تجویز پیش کردی ہے۔ سی این جی سیکٹر کو امپورٹڈ ایل این جی کی فراہمی کے لیے 100 ارب روپے کی لاگت سے کراچی تا ملتان نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ وہ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصہ کیا ہے۔
Load Next Story