’’امن جرگہ ‘‘ڈیرہ پہنچ گیافیصلے مسلط نہیں ہونے دینگےفضل الرحمن

قبائلیوں نے اسلام اور پاکستان کیلیے قربانیاںدی ہیں،وقت آگیاہے کہ وہ اپنے فیصلے خودکریں

قبائلیوں نے اسلام اور پاکستان کیلیے قربانیاںدی ہیں،وقت آگیاہے کہ وہ اپنے فیصلے خودکریں۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کا قبائل کے مستقبل اورامن کے قیام کے لیے قائم کردہ 17رکنی'' قبائلی جرگہ ''قبائلی ایجنسیوں کے دورے کیلیے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گیاہے۔


جس کی قیادت مفتی عبدالشکور کررہے ہیں۔ سابق ارکان اسمبلی اورقبائلی شخصیات پرمشتمل 17 رکنی جرگہ شمالی، جنوبی وزیر ستان، کرم،مہمند، باجوڑ، خیبر ، اورکزئی اور ایف آرزکاتفصیلی دورہ کرے گاجو 6اکتوبر تک جاری رہے گا۔جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے جرگہ کی روانگی سے قبل پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ایجسنیوںکے عوام نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے لیے قربانیاںدی ہیں،اب وقت آگیاہے کہ قبائل اپنے فیصلے خودکریںاوربیرونی ایجنڈے کو قبائل میں مسلط کرنے کی اجازت نہ دیں۔

Recommended Stories

Load Next Story