5 سال سے پہلے انتخابات نہیں ہوں گے سابق صدر آصف زرداری
عمران خان سیاسی نابالغ ہیں، نوازشریف سے پلاٹ لیتے وقت چھانگا مانگا نظر نہیں آیا، سابق صدر
KARACHI:
پیپلزپارٹی کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 5سال پورے کریں گے، مجھے نہیں لگتا 5 سال سے پہلے انتخابات ہوں گے۔
عمران خان سیاسی نابالغ ہیں، طاہرالقادری کو توڑا جا سکتا ہے۔ الطاف حسین کا موڈ تبدیل کرلیں گے، ٹیکنوکریٹ حکومت ملک چلاسکتی ہے نہ نئے صوبے بنناچاہئیں۔ فوج میں تبدیلیوں سے آرمی چیف کمزورنہیں ہوں گے۔ عمران خان اسپتال کے لیے میاں صاحب کے پاس پلاٹ لینے گئے، اس وقت چھانگا مانگا نظر نہیں آیا۔ پرویز خٹک سے پوچھا جائے، خاندان کے کتنے افراد اسمبلی میں ہیں؟ دوسروں پر پتھر مارنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکا جائے۔
دھرنوں سے جمہوریت کو نہیں معیشت کو خطرہ ہے۔ جمہوریت کا تحفظ ہماری بھی ذمے داری ہے۔ شہباز شریف سے دوستی کی نہ کٹی۔ بلاول نے خود سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ آج بھی دھرنا ختم کرانے کے لیے اپنی کوششیں کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انھوں نے کہاکہ دھرنے کے بعدنوازشریف نے نہیں بلایا بلکہ خودان کے پاس جا کرجمہوریت بچانے کی کوشش کی۔ جھوٹ بول کر تاریخ سیاہ نہیں کرناچاہتا۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیربھٹوکی شہادت جبکہ میری 12,10 برس کی جیلیں جمہوریت کے لیے تھیں۔ اس کاتحفظ تمام پارلیمینٹ کی ذمے داری ہے۔ میں اپنی بجائے کسی اورکوایوان صدربھیج دے دیتاتووہ اختیارات وزیراعظم کومنتقل نہ کرتا پھرکسی بھی بہانے سے صدراوروزیراعظم کولڑادیاجاتا۔ تاہم اللہ نے ہماری حکومت بچائے رکھی۔ آکسفورڈکاتعلیم یافتہ نوجوان آئندہ نسلوں کی قیادت سنبھالے گاتوفائدہ ہوگا۔ میموگیٹ میں نوازشریف نے جوکیاوہ ان کافعل تھا۔ شہباز شریف سے دوستی کی نہ کٹی۔ ان کاظرف ہم نے اپناظرف دکھاناہے۔
انھوں نے ایک سوال پرکہاکہ سیاستدان، اسٹیبلشمنٹ اوربیوروکریسی اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ عمران خان نے پہلے آراوزکی بات کی پھرچیف جسٹس کے پاس جاکرمعافی مانگ لی۔ ڈھائی کروڑکے شہر کراچی میں 60،70ہزارلوگ اکٹھے کرنابڑی بات نہیں۔ عمران کے اپنے دائیں بائیں موروثی سیاستدان ہیں۔ پہلے ان کی چھٹی کرائیں۔ جاویدہاشمی کااپنااندازسیاست ہے مگرکچھ توہے جس کی پردہ داری ہے۔