لندن میں پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش بری طرح ناکام ہوگئی وزیراعظم
ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا ذکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کروں گا، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف لندن میں بیٹھ کر کچھ سیاستدانوں نے سازش کی جو بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند سیا ستدانوں نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی جو بری طرح ناکام ہو چکی ہے، لندن پلان کے نکات اور اس کی اصلیت اب قوم کے سامنے عیاں ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا ذکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اجلاس کے دوران کروں گا۔ امریکا سے واپسی پر قوم کے لئے خوشی کی خبریں لاؤں گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچیں گے اور 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اور یورپی یونین کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔