قومی اسمبلی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے استعفوں پر بھی کارروائی شروع

استعفوں کی تصدیق کے پہلے مرحلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 4 ارکان کو 29 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے 28 ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرائے تھے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے بھی تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے جمع کرائے گئے استعفوں کی منظوری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے گئے استعفوں کی منظوری کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے، جس کے تحت اسپیکر رانا محمد اقبال نے پہلے مرحلے میں 4 ارکان کو 29 ستمبر کو طلب کرلیا ہے، جن ارکان کو طلب کیا گیا ہے ان میں راشد حفیظ، تیمور مسعود، روحیل اصغر اور نبیلہ حاکم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 28 اگست کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاب میاں محمود الرشید نے تحریک انصاف کے 28 ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرا ئے تھے تاہم اسپیکر نے اس پر کارروائی روک رکھی تھی۔
Load Next Story