کوئٹہ ڈپٹی ڈائریکٹر سروے سمیت 3افراد قتل
ڈپٹی ڈائریکٹر محسن رضا گاڑی پر دفتر جارہے تھے،گھات لگائے ملزموں نے فائرنگ کردی
فائرنگ کے مختلف واقعات میں سروے آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن رضا نقوی سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک این جی او کی خاتون اوراس کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
پہلے واقعے میں سروے آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن رضا نقوی کو نامعلوم افرادنے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ رہائشی کالونی سے گاڑی میں سریاب روڈ پر اپنے دفتر جارہے تھے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن حامد شکیل کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں'اے ایف پی کیمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن یہ فرقہ وارانہ کارروائی لگتی ہے، پولیس کے ایک اور افسرکے مطابق حملہ آور محسن رضا نقوی کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر گھات لگائے بیٹھے تھے۔
این این آئی کے مطابق سریاب روڈ پر ہی ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ، آن لائن کے مطابق مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی این جی او کی خاتون زینت بی بی اور اس کا ڈرائیور عبدالرشید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ گاڑی میںاسٹیڈیم کے قریب سے جارہے تھے، دونوں کواسپتال پہنچادیا گیا ، ملزم فرار ہوگئے۔