صدر نے اقوام متحدہ میں پوری امہ کی ترجمانی کی شرجیل میمن

توہین رسالت سے تہذیبی تصادم کا خطرہ ہے، مغربی دنیا اسے مشعل راہ سمجھ کر لائحہ عمل بنائے

توہین رسالت سے تہذیبی تصادم کا خطرہ ہے، مغربی دنیا اسے مشعل راہ سمجھ کر لائحہ عمل بنائے۔ فوٹو: فائل

LONDON:
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے اقوام متحدہ میں پوری امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے جس پر پاکستانی قوم بجا طور پر فخر کرتی ہے ۔


انھوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی شان میں کوئی مسلمان توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ توہین رسالت جیسے واقعات سے تہذیبوں کے درمیان تصادم کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ مغربی دنیا صدر مملکت کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے۔ دریں اثنا ایک اور بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے لیے بہتر ہے وہ اپنے مشوروں کی دکان بند کردیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر مملکت کو استعفے کا مشورہ دینے والے میاں نواز شریف کو بہت عرصہ قبل سیاست سے مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جیل کے مچھروں سے ڈرجانے والے اب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئینی صدر مملکت کو مشورے دے رہے ہیں یہ نواز شریف کے دماغی خلل کا شاخسانہ ہے میرا ان کے لیے مشورہ ہے کہ وہ اپنا دماغی معائنہ جلد از جلد کروائیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story