عمران خان نے بل ادا نہ کیا تو ان کی بجلی کاٹ دیں گے عابد شیرعلی

عمران خان اور طاہرالقادری نوجوانوں کو بھڑکانے اور آپس میں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر مملکت پانی و بجلی

عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک کو عوام نے مسترد کردیا ہے، عابد شیر علی، فوٹو: فائل

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے 2 ماہ تک بنی گالہ کا بجلی کا بل ادا نہ کیا تو ان کے گھر کی بجلی کاٹ دیں گے۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نوجوانوں کو بھڑکانے اور آپس میں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کو عوام نے مسترد کردیا ہے اب اگر عمران خان نے بھی 2 ماہ تک بنی گالہ کا بجلی کا بل ادا نہ کیا تو ان کی بجلی کاٹ دی جائے گی جبکہ حکومت بجلی کے نادہندگان سے مذاکرات کے ذریعے وصولی کرے گی۔
Load Next Story