عرفان خان کنگنا بھارت اورفرانس کی مشترکہ فلم میں کام کرینگے

’’اے ڈیوائن لوورز‘‘ کی ہدایات سائی کبیر دینگے شوٹنگ مارچ میں شروع کردی جائے گی

’’اے ڈیوائن لوورز‘‘ کی ہدایات سائی کبیردینگے شوٹنگ مارچ میں شروع کردی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار عرفان خان اور کنگنا رناؤت بھارت اور فرانس کی مشترکہ پروڈکشن فلم ''اے ڈیوائن لوورز'' میں جلوہ گر ہوں گے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پروجیکٹ پر فرنچ فلم کمیشن، فلم فرانس اور بھارتی اور فرانسیسی عملہ ملکر کام کریں گے جس کی ہدایات سائی کبیر دیں گے۔ فلم کو لیونارڈ گلونسکی پروڈیوس کریں گے۔

انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم کی کہانی بھارت کے لوئر مڈل کلاس طبقے کے گرد گھومتی ہے جس کی عکس بندی مارچ میں شروع کی جائے گی۔
Load Next Story