شام فوجی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے جھڑپیں 42افراد ہلاک
دمشق میں ملٹری کمپائونڈ کو بارود سے بھری 2کاروں سے نشانہ بنایا گیا، 4 فوجی ہلاک،14 افراد زخمی.
شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں نے فوج کے ہیڈ کوارٹرز پر دو خودکش حملے کیے ہیں جس میں 4 فوجی ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔
جوابی کارروائی میں 5 جنگجو بھی مارے گئے، دیگر پرتشدد واقعات میں3 بچوں سمیت 33 افراد بھی مارے گئے، سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو فوجی ہیڈ کوارٹرز کے باہر زور دار دھماکاسے اڑا دیا جس کے دس منٹ بعد ایک اور خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کوکمپائونڈ کے اندر اڑا دیا جس میں چار فوجی ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہوگئے، ایک بم دھماکے میں جنرل اسٹاف کی مرکزی عمارت کونقصان پہنچاہے۔
اسلامی گروپ تجامو انصارالاسلام نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ان کے 5 جنگجو بھی مارے گئے ہیں، دھماکے کی جگہ سے ایک کلومیٹرکے فاصلے پر واقع عمارتیں بھرلرزگئیں اور کھڑکیوںکے شیشے ٹوٹ گئے۔ انسانی حقوق کے ایک ادارے کے مطابق بم دھماکوںکے بعدفوج اورباغیوں میں شدیدجھڑپیں ہوئی ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، دریں اثناحکومت کے حامی ملیشیا نے دمشق کے شمالی قصبے میں چھ خواتین اورتین بچوںسمیت 16 افراد کو ہلاک کردیا،دیر الزور میں فوج کی بمباری سے مزید 17 افراد ہلاک ہوگئے، اے ایف پی کے مطابق پرتشدد واقعات میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران کے پریس ٹی وی نے کہا ہے کہ دمشق میں ان کا ایک نمائندہ فائرنگ سے ہلاک اور بیورو چیف زخمی ہوگیا۔