اسکارف پر پابندی کے باعث قطر کی ویمنز ٹیم ایشین گیمز باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار

منگولیا سے میچ سے قبل جب قطر کی آدھی سے زائد لڑکیوں کو اسکارف پہننے سے روکا گیا تو ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا۔

منگولیا سے میچ سے قبل جب قطر کی آدھی سے زائد لڑکیوں کو اسکارف پہننے سے روکا گیا تو ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا۔ فوٹو : فائل

قطر کی ویمنز ٹیم اسکارف پر پابندی کے باعث ایشین گیمز باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی۔


انٹرنیشنل فیڈریشن کی جانب سے سیفٹی بنیادوں پر اسکارف پہن کر کھیلنے پر پابندی تاہم مقامی سطح پر اس حوالے سے نرمی برتی گئی ہے۔ قطر کو منگولیا کیخلاف اپنا پہلا کوالیفائنگ میچ کھیلنا تھا تاہم جب آدھی سے زائد لڑکیوں کو اسکارف پہننے سے روکا گیا تو ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا۔ ملکی ویمنز اسپورٹس کمیٹی کی سربراہ اہلم المینا کا کہنا ہے کہ فیبا نے ہماری پلیئرز کو اسکارف کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی اس لیے ہم ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

جوکچھ ہوا وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی مقاصد کے خلاف ہے جس کا مقصد مختلف کلچرکے حامل ممالک کو قریب لانا ہے، مجھے یقین ہے کہ اس واقعے سے فیبا اپنے قوانین میں جلد تبدیلی لاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فٹبال میں بھی اسکارف پہن کر کھیلنے پر پابندی تھی تاہم فیفا کی جانب سے اب اجازت دیدی گئی ہے۔
Load Next Story