ٹی 20 کرکٹ پشاور نے کشمیر کو 81 رنز پر ٹھکانے لگا دیا

فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل، فیصل آباد نے لاہور پر 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن کرلیا

فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل، فیصل آباد نے لاہور پر 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن کرلیا۔ فوٹو : راشد اجمیری

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور پینتھرز نے کشمیر کو 81 رنز پر ٹھکانے لگا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنالی۔

فیصل آباد وولفز نے لاہور ایگلز پر6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن کرلیا، گروپ ' سی ' میں ایبٹ فالکنز نے ڈیرہ مراد جمالی ایبکسز کو 8وکٹ سے دبوچ لیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 میں پشاور پینتھرز نے آزاد جموں و کشمیر جیگوارز کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کرکے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، ٹاس جیت کر پینتھرز نے بھی گیند سنبھالی، ناکام سائیڈ15.5 اوورز میں 81 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔


اوپنر راحیل مجید 36 رنز بناسکے، زوہیب نے4 وکٹیں لیں، پشاور نے آسان ہدف 8.3 اوورز میں محض ایک وکٹ پر حاصل کرلیا،رفعت اللہ مہمند 46 رنز بناکر پویلین لوٹے، اسرار اللہ 31 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ فیصل آباد وولفز نے لاہور ایگلز کا6 وکٹ سے شکار کرلیا،فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، ایگلز نے 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے،حسین طلعت46رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، سمیع اسلم نے 31 اور عدنان اکمل نے25رنز بنائے۔

اسدعلی نے 2 وکٹیں لیں، وولفز نے ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، علی وقاص77 اور فرخ شہزاد 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،مصباح الحق نے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے، ظفرگوہر نے 2 وکٹیں لیں۔گروپ 'ڈی' میں ایبٹ فالکنز نے ڈیرہ مراد جمالی ایبکسز کو 8وکٹ سے دبوچ لیا، ایبکسز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی ہمت 14.4 اوورز میں 83رنز پر جواب دے گئی، فضل ربی اور کامران غلام نے 4،4 وکٹیں لیں، فالکنز نے ہدف 12.2 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، فخر زمان 44 رنز بناکر نمایاں رہے، یونس خان نے23رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
Load Next Story