ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے اومان کو 8 صفر سے شکست دے دی
پاکستان نے اومان کو شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے
SARGODHA:
جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اومان کو بھی شکست دے دی ہے۔
جنوبی کوریا کے شہر انچینون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اومان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران، معحمد عرفان اور عبدالحسیم نے 2،2 جب کہ عمر بھٹہ اور محمد دلبر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں جاری 17ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے اپنے چاروں گروپ میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 0-14، دوسرے میچ میں چین کو 0-2، روایتی حریف بھارت کو 1-2 سے جب کہ آخری گروپ میچ میں اومان کو 0-8 سے شکست دی۔ پاکستان، جنوبی کوریا اور بھارت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے، سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہو گا جب کہ پاکستان کی مخالف ٹیم کا فیصلہ ملائشیا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔